پی ڈی ایم سلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کو چھٹکارا دلا کر رہے گی ، مولانا عبدالواسع

پی ڈی ایم سلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کو چھٹکارا دلا کر رہے گی ، مولانا عبدالواسع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کو چھٹکارا دلا کر رہے گی قائدین نے فیصلہ کیا تو جمعیت علماءاسلام کے کارکن بھر پور انداز میں اسلام آباد کا رخ کرینگے پی ڈی ایم کی جدوجہد ملک میں آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی حقیقی جمہوریت صاف شفاف انتخابات کیلئے ہے ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہونگے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا مولانا عبدالواسع نے کہا کہ این آر او نہ دینے والے پہلے اپنے دعوے اور وعدے ثابت کریں وہ وزیر اعظم جو شیخ رشیدکو چپڑاسی تک رکھنے کیلئے تیار نہ تھا آج اسی شخص کو ملک کا وزیر داخلہ بنا یا ہے ایسے حکمران جو اپنے دعوے اور وعدے تکمیل تک نہیں پہنچا پاتے ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوری تحریک کی جانب سے ملک میں آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی مضبوطی قانون کی حکمرانی حقیقی جمہوریت کے علاوہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کو چھٹکارا دلانے کیلئے جہد مسلسل جاری ہے آج پاکستان کی 22کروڑ عوام اس جدوجہد کا حصہ بن کر اپنے مسائل کے حل کیلئے سراپا احتجاج ہیں لاہور میں کامیاب جلسہ عام اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ملک پرمسلط ٹولہ عوام کے مسائل کم کرنے کی بجائے بڑھا رہی ہے اس لئے عوام نے بڑی تعداد میں پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے ثابت کردیا کہ وہ پی ڈی ایم کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ قائدین نے فیصلہ کیا تو جمعیت علماءاسلام کا ہر کارکن اسلام آباد کا رخ کریگا پی ڈی ایم کی تحریک سلیکٹڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کھیل ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!