لائنل میسی کے شاندار گول نے بارسلونا کو لیوانٹے کے خلاف میچ میں فتح دلا دی، لالیگا لیگ میں لائنل میسی نے 9 میچز میں محض 4 گول اسکور کئے ہیں۔ ادھر کرسٹیانو رونالڈو نے سیری اے لیگ میں جینوا کے خلاف 2 گول کرکے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔رونالڈو نے اپنی ٹیم یوونٹس کی جانب سے میچز کی سینچری مکمل کرلی، اس دوران انہوں نے 70 گول اسکور کئے ہیں۔ لالیگا لیگ میں بارسلونا کے کپتان لائنل میسی نے میچ کے اختتامی مراحل میں گول اسکور کرکے فتح دلا دی۔ میسی نے میچ کے 76ویں منٹ میں لیوانٹے کے خلاف گول اسکور کیا، میسی کا رواں سیزن میں لالیگا لیگ میں 9 میچز میں چوتھا گول تھا۔ دوسری طرف سیری اے لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ٹیم یونٹس کو کامیابی دلا دی، جینوا کے خلاف رونالڈو نے دونوں گول پنالٹی ککس پر کئے
