حکومت کے اراکین اگلے الیکشن کیلئے ہم سے رابطہ کررہے ہیں، احسن اقبال

حکومت کے اراکین اگلے الیکشن کیلئے ہم سے رابطہ کررہے ہیں، احسن اقبال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کے اراکین اگلے الیکشن کیلئے ہم سے رابطہ کررہے ہیں، ڈوبتے سورج اور ڈوبتی کشتی میں کوئی سوار نہیں ہوتا۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت پر اعتماد ہوتی تو وزیراعظم سے وزراء تک سانس نہ پھولی ہوتی۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت بہت دباؤ میں ہے، کل کے جلسے سے ایوان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، اپوزیشن ترجمانوں کے ٹائم ٹیبل پر نہیں چلے گی، 31 دسمبر تک تمام ممبران سے کہا ہے کہ لیڈر شپ کو استعفے دے دیں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس سوا چار سو نشستیں ہیں، جب سوا چار سو استعفے آئیں گے تو ضمنی نہیں جنرل الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اعلان ِلاہور میں ہم نے پاکستان کو نئی بنیاد پر کھڑے ہونے کی بات کی ہے، حکومت کو دو سال سے بات سمجھاتے رہے ہیں کہ پارلیمنٹ کو بے وقعت نہ کریں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے جب بھی پارلیمنٹ کی بات کی تو حکومت کہتی ہے این آر او مانگ رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!