لندن : کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائنگ ایونٹس اگلے سال اپریل میں شروع ہوں گے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہنگری، رومانیہ اور سربیا پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائنگ ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔ ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے لیے 15 ٹیمیں چار مختلف مراحل کے ذریعے کوالیفائی کریں گی۔






