30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرلیا، کہہ رہے ہو سسٹم چلنے کے قابل نہیں، رانا ثناء اللہ

30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرلیا، کہہ رہے ہو سسٹم چلنے کے قابل نہیں، رانا ثناء اللہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے وفاقی وزیر داخلہ کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ اسی سسٹم میں تم نے 30 سال کا سفر ساڑھے تین سال میں طے کرلیا اور اب کہہ رہے ہو سسٹم چلنے کے قابل نہيں۔
ہٹیاں بالا آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب میں کرتے ہوئے رانا ثناء نے مزید کہا کہ تم کہاں سے چلے اور اب کہاں پہنچ گئے ہو اور اب پتا چلا ہے کہ سسٹم نہيں چل سکتا، یہ پارلیمانی جمہوری نظام قائد اعظم نے دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ آپ جلسے میں آکر کہیں کہ وزیراعظم تو فارم 47 کا ہے، اگر وزیراعظم کے لیے گئے ووٹ فارم 47 کے ہیں تو پھر صدر نے جو ووٹ لیے ہیں وہ کس فارم کے تھے؟
دوسری جانب ایک بیان میں براڈ پیک پر بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے حادثے پر رانا ثناء نے کہا کہ سانحہ انتہائی افسوسناک ہے، پاکستان نیپال کے عوام کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
رانا ثناء نے کہا کہ ٹیم میں مجموعی طور پر دس بین الاقوامی کوہ پیما شامل تھے، ٹیم میں6 نیپالی، دیگر ٹیم ممبرز میں پاکستان، امریکا، چین، عمان کے شہری شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے براڈ پیک حادثے کے فوری بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کو ترجیح دی، اب تک چار کوہ پیماؤں کی لاشیں مل چکی ہیں، جن میں نیپالی کوہ پیما پور بہادر گورونگ بھی شامل ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ انتہائی خراب موسم، دشوار گزار حالات کے باوجود لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش جاری ہے، پاکستان لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش مکمل ہونے تک ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا، پاکستان کوہ پیماؤں کی تلاش میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!