ایبٹ آباد ، مسافر وین کھائی میں گرگئی،7افراد جاں بحق

ایبٹ آباد ، مسافر وین کھائی میں گرگئی،7افراد جاں بحق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد کے نواحی علاقے ميرا میں مسافر وين کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار مسافر وین بانڈ سے ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میرا جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ وین کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق، جب کہ 13 زخمی ہوگئے۔
پوليس کے مطابق مسافر وين ميں ڈرائيور اور 14 خواتين سوار تھيں، جو جنازے سے واپس گھر جا رہی تھيں، اس اثنا میں وین موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی اور کھائی میں جا گری۔ لاشوں کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بے نظير شہيد اسپتال منتقل کرديا گيا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 5 خواتين کی حالت تشویش ناک ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!