مستونگ ،مسلح افراد کی مسافر کوچ پر فائرنگ ،3مسافر جاں بحق جبکہ 3زخمی ، ژوب میں ایک شخص قتل

مستونگ ،مسلح افراد کی مسافر کوچ پر فائرنگ ،3مسافر جاں بحق جبکہ 3زخمی ، ژوب میں ایک شخص قتل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: ضلع مستونگ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی مسافر بس پر فائرنگ سے 3مسافر جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق بدھ کو مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں گورو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3مسافر انعام الحق سکنہ قلعہ عبداللہ ،سید طارق نیاز سکنہ کراچی اور لاقت خان سکنہ گلستان جاں بحق جبکہ 3مسافر نجم ،عبدالحنان سکنہ کوئٹہ اور عبدالولی سکنہ پشین زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔ژوب کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو ژوب کے علاقے کلی سڑئی حنفے زئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص شمس الحق کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکرضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!