راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا یہ واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے باگسر سیکٹر میں یش آیا۔ وطن کے محافظوں کے منہ توڑ جواب سے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو بھاری جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن کے باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے نائیک شاہ جہاں اور سپاہی حمید شہید ہو گئے۔
