31 جنوری تک حکمران مستعفی ہو جائیں ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا– بلاول بھٹو

31 جنوری تک حکمران مستعفی ہو جائیں ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا– بلاول بھٹو

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور–چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 31 جنوری تک حکمران مستعفی ہو جائیں ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تباہ نہیں ہو رہی، جو ڈیڈ لائن دی ہے وہ بہترین ہے–میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ لاہور میں جلسہ کامیاب کرانے میں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بہت محنت کی، تحریکیں چلانے کی پیپلز پارٹی کی ایک تاریخ ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں عمران خان کا بھی مقابلہ کرنا ہے، عمران خان کہتے ہیں وہ این آر او نہیں دیں گے، ہمیں نہیں چھوڑیں گے، عمران خان نے چھوڑنا ہے تو دہشت گردوں کو چھوڑنا ہے، عمران خان نے چھوڑنا ہے تو چینی اور آٹا مافیا کو چھوڑنا ہے–بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، آٹے کا بحران اور چینی کا بحران ہے۔ پاکستانی عوام ضرورت سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو کامیاب بنائیں گے، ہم ملک کو بچانا چاہتے ہیں اور اس کے اداروں کو بھی بچانا چاہتے ہیں–بلاول نے کہا کہ عمران خان اگر عہدہ چھوڑ دیتے ہیں تو ملک میں نئی حکومت سے جمہوریت مستحکم ہوگی۔ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتیں ملک میں نئی حکومت کی حامی ہیں، حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے سندھ حکومت کو قربانی دینا پڑی تو تیار ہیں۔ پورے پاکستان کی آواز ہے کہ عمران خان کو جانا پڑے گا–

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!