اسلام آباد–وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھی ہے ،پیپلزپارٹی گیٹ نمبر 4 کی پیداوار نہیں ،انہوں نے پیپلزپارٹی سے متعلق بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا سیاست میں پیپلزپارٹی کو بہتر پوزیشن پر دیکھ رہا ہوں –تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے پی ڈی ایم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا استعفوں کی دھمکی صرف پھلجھڑی ہے ،پیپلزپارٹی کا مستقبل بہتر دیکھ رہا ہوں ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری عمل کو سپورٹ کیا ہے،انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان نےدو ٹوک اعلان کر دیا ہے کہ وہ کرپشن کیسز کے سوا تمام مسائل پر بات چیت کیلئے تیار ہیں ،اپوزیشن اسلام آباد آنا چاہتی ہے تو شوق سےآئے ،یقین ہے شہباز شریف مثبت سوچ کےساتھ سیاست کو آگے بڑھائیں گے ،یہ انتہائی قدم اٹھانا چاہتے ہیں اگر ایسا ہوا تو جمہوریت بند گلی میں بند ہو جائے گی–شیخ رشید نے مزید کہا ہم نے بھی اسلام آباد میں 126 دن تک ڈیرے ڈالے رکھے لیکن کچھ نہ ہو ا،پی ڈی ایم اگر بات چیت چاہتی ہے تو صرف کرپشن کیسز کے علاوہ ہر ایشو پر بات ہو سکتی ہے ،ای سی ایل میں 400 افراد کے نام ہیں جنہیں کم کرنے کا کہہ دیا ہے ،بلیک لسٹ میں بھی ہزاروں لوگوں کے نام ہیں،ایف آئی اے کو اس سلسلے میں لوگوں کی شکایتیں حل کرنے کا کہہ دیا ہے –شیخ رشید نے پیپلزپارٹی کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ،انہوں نے ہمیشہ جمہوری عمل کو سپورٹ کیا ،اسی لیے وہ سیاست میں پیپلزپارٹی کو بہتر پوزیشن پر دیکھ رہے ہیں ،بلاول نے جلسوں میں جو کہا وہ تقاریر ہیں ،ہم بھی ایسے ہی کرتے تھے —






