نیب دھمکیاں کسی اور کو دے ، نا اہل حکمرانوں اور انکو لانے والوں کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی، ترجمان جمعیت

نیب دھمکیاں کسی اور کو دے ، نا اہل حکمرانوں اور انکو لانے والوں کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی، ترجمان جمعیت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد :نیب کی جانب سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سوالنامہ بھیجنے پر ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ نیب دھمکیاں کسی اور کو دے ، نا اہل حکمرانوں اور انکو لانے والوں کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی۔ اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہاکہ نیب کا کوئی نوٹس یا سوالنامہ نہیں ملا، کوئی نوٹس یا سوالنامہ آیا تو ردی کے سواءاسکی کوئی اہمیت نہیں۔اسلم غوری نے کہاکہ نیب انتقامی کاروائیوں کیلئے بنایا جانا والا ایک نا اہل ادارہ ہے، قریبی رفقاءکے خلاف بھی طویل عرصہ سے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!