کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی بیان میں صوبے کے تین اضلاع کوئٹہ ، گوادر اور لسبیلہ میںلیویز فورس کو پولیس میں ضم /ماتحت کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لیویز فورس صوبے کی تاریخ میں ایک موثر فورس رہی ہے بی ایریا کا کنٹرول جو کہ اس فورس کے پاس ہے اور رقبے میں صوبے کا تقریباً90فیصد سے زیادہ ہے اور اس میں کرائمز ریشو اے ایریا سے تقریباً80فیصد کم ہے ۔ بین میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے عوام کا روزاول سے مطالبہ رہا ہے کہ لیویز فورس کو جدید بنیادوں پر مزید منظم کرنا ضروری ہے اور انہیں جدید تربیت ، اسلحہ اور تمام وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ جبکہ ہمارے گزشتہ دور حکومت میں لیویز فورس کو تربیت دینے کےلئے کوئٹہ اور خضدار میں تربیتی مراکز قائم کئے گئے تھے ۔لیویز فورس کو پولیس میںضم کرنے کی کارروائی کسی صورت قابل قبول نہیںپشتونخوامیپ سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے جاری نوٹفکیشن واپس لےنے کا پرزور مطالبہ کرتی ہے۔
