لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کے حوالے سے حکومت کے ہونٹوں کو ہلتا نہیں بلکہ ان کی کانپتی ٹانگیں دیکھی جائیں۔ مےر ے اوپر مقدمات کی نوعیت وہی ہے جو کراچی میں جذبات میں آکر بنائے گئے مقدمے کی تھی۔ہفتہ کے روز لاہور مےں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں یہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے، سیاستدانوں کے خلاف پہلے نیب فعال تھا تو اب اینٹی کرپشن کو پیچھے لگایا جارہا ہے کیونکہ نیب اپنی نیک نامی گنوا بیٹھی ہے، اس کے بعد ایف آئی اے کو استعمال کریں گے،پھر یہ حکومت ہی ختم ہو جائے گی۔ 13 دسمبر کو ہونے والا جلسہ کامیاب تھا۔ اس حوالے سے حکومت کے ہونٹوں کو ہلتا نہ دیکھا جائے بلکہ ان کی کانپتی ٹانگیں دیکھی جائیں۔
