اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 86 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی کل 9 ہزار 250 تک پہنچ چکی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 61 فیصد ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 11 اعشاریہ 20 فیصد ہو گئی ،پشاور کورونا مثبت کیسز میں دوسرے نمبرہے جہاں شرح 9 اعشاریہ 23 ہو گئی ہے۔ میر پور تیسرے نمبر پر ہے جہاں شرح 7.92 تک جا پہنچی ہے۔ آزاد جموں کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.47 فیصد ہوگئی ہے۔بلوچستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.56 فیصد ہوگئی، گلگت بلتستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.07 ہوگئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.5 فیصد رہی، خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.19، پنجاب 3.8 فیصد رہی جبکہ سندھ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.20 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 2 ہزا 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
