گبد ریمدان کے مقام پر کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح

گبد ریمدان کے مقام پر کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:پاک ایران بین الاقوامی سرحد پر گبد ریمدان کے مقام پر کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پاک ایران بین الاقوامی بارڈر کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح گبد ریمدان میں کیا گیا تقریب میں وزیر دفاعی پیداوار پاکستان زبیدہ جلال اور ایران کے وزیر محمد اسلمی،گورنر جنرل سیستان بلوچستان ، ایران میں پاکستان کے سفیر احمد علی محباتی ،رحیم حیات قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ میرجویہ تفتان کے بعد پاکستان اور ایران کے مابین گبد رمدان بارڈر کراسنگ پوائنٹ دوسری بین الاقوامی سرحد ہوگی بارڈر کراسنگ ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے معاون ثابت ہوگی اس سے لوگوں کی نقل و حرکت اور دوطرفہ تجارت اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کی سہولیات ملیں گی ، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی رابطے بہتر ہورہے ہیں جبکہ مستقبل میں امید ہے کہ اضافی کراسنگ پوائنٹس کھولے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کی وجہ سے امن و امان کی بہتر صورتحال کے ساتھ ساتھ دونوں ریاستوں کے مابین مختلف علاقوں میں وسیع تر تعاون کو بھی یقینی بنایا جائے گا دونوں فریقین نے سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بارڈر مارکیٹ کھولنے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!