اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کرپشن کےخلاف بیانیے پراقتدار میں آئے ہیں وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے،حالت بہتری کی طرف جارہے ہیں،اس وقت اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں،ن لیگ والے اسمبلی کوجعلی کہتے ہیں لیکن اقتدارکےلئے بےتاب ہیں۔ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کرپشن کےخلاف بیانیے پرآئے ہیں وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے،عمران خان روایتی طریقے سے نہیں آئے وہ طویل جدوجہدکے بعدیہاں پہنچے ہیں۔فوادچودھری نے کہا کہ تلخیاں کم ہوگئی ہیں،حالت بہتری کی طرف جارہے ہیں،اس وقت اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کہاکہ سینیٹ الیکشن سے پہلے الیکٹورل کالج پوراہوناچاہیے،ن لیگ والے اسمبلی کوجعلی کہتے ہیں لیکن اقتدارکےلئے بےتاب ہیں،پیپلزپارٹی نے خالی نشستوں پرضمنی انتخاب کےلئے درخواست دی۔






