ملتان –وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ انہوں نے اسرائیل سے متعلق پاکستانی مؤقف کے بارے میں متحدہ عرب امارات کو بتادیاہے کہ جب تک مسئلہ فلسطین کاکوئی پائیدار حل نہیں نکلتاہم اسرائیکل سے تعلقات نہیں رکھ سکتے–بھارت اپنی حرکتوں سے بازآجائے‘ بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھرکوبتادیاہے کہ اگربھارت نے سرجیکل سٹرائیک کی کوشش کی توپاکستان کی طرف سے ان کی توقع سے بھی زیادہ سخت بھرپوراورفوری جواب دیاجائے گا–پیر کویہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں سرجیکل اسٹرائیک اورپاکستان کوکمزورکرنے کی بھارتی کوششوں کے بارے میں ان کی سوچ سے بھی زیادہ معلومات ہیں–انہوں نے کہاکہ میرے حالیہ یواے ای کے دورہ کے موقع پردبئی کے حکمرانوں اوریواے ای کے وزیرخارجہ سے طویل نشست ہوئی ‘میں یہ ابہام دورکردیناچاہتاہوں کہ ویزہ بندش عارضی ہے جلدہی یہ بندش ختم ہوجائے گی–یواے ای والے ہوں یاسعودی عرب وہ ہندوستان کوہمارامتبادل نہیں سمجھتے ،ہندوستان اس کوشش میں لگاہواہے تاہم اسے غلط فہمی سے نکل آناچاہیے اس کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی–کورونا وائرس کی وباکی صورت حال کے تناظرمیں پی ڈی ایم کوذاتی مفادات سے نکل کراب قومی مفادات کوسامنے رکھ کرفیصلہ کرناچاہیے،.
