دالبندین ،  گوادر میں باڑ لگانے کے خلاف بی این پی کا احتجاجی مظاہرہ

دالبندین ، گوادر میں باڑ لگانے کے خلاف بی این پی کا احتجاجی مظاہرہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین نامہ نگار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر گوادر میں باڑ لگانے کے خلاف دالبندین میں بی این پی کے کارکنوں کا پارٹی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ گوادر بلوچستان کا اٹوٹ انگ ہیں ایک منظم سازش کے تحت گوادر کو الگ کرنے کیلئے باڑ لگایا جارہا ھیں تاکہ گوادر کے مقامی آبادی کو بے دخل کیا جائے اور بحر بلوچ کے ساحل پر قبضہ کرکے بلوچستان کے جغرافیائی حیثیت کو ختم کیا جائے ایک طرف سے جنوبی اور شمالی بلوچستان کا ڈھونگ رچا کر بلوچستان کے صدیوں پرانی حیثیت کو ختم کرنے کا بھی پلان مرتب کیا جارہا ہیں مگر بلوچستان ایک ہیں کوئی شمالی اور جنوبی کا خواب نہ دیکھیں جن قوتوں نے گوادر کو قبضہ کرنے کا پلان بنایا ہیں ان کے متعلق آج سے چالیس سال قبل بابائے بلوچستان سردار عطاء اللہ خان مینگل اور دیگر بلوچ اکابرین نے اسی خدشات کا عندیہ دیا تھا کہ ایک دن گوادر کے ترقی کے نام پر بلوچستان کو تقسیم کرنے کی سازش ہوگی جو آج درست ثابت ہوا مگر بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچستان میں رہنے والے تمام غیور عوام کسی صورت اپنے سرزمین کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی استحصالانہ پالیسیوں پر خاموش رہیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بحیثیت قومی پارٹی کے بلوچستان کے ساحل وسائل پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کریں گی اور نہ ہی کسی کٹھ پتلی یا سلیکٹڈ حکومت کو اجازت دیں گی اس موقع پر پارٹی کے ضلعی رہنماؤں سردار عبدالخالق نوتیزی محمد بخش بلوچ شیر دل سمالانی علی اکبر سنجرانی افتخار بلوچ عید محمد ملنگ آریان خان مینگل روف حسرت حمید اللہ محمد یعقوب نوتیزی اور سید محمد بلوچ موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!