اسلا م آباد: مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 31 جنوری کی ڈیڈ لائن ہے، اس کے بعد لانگ مارچ شروع ہوگا۔ استعفے کب دینے ہیں؟ اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی جس کا فیصلہ یکم فروری کے بعد ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب کا بل حکومت لے کر آئی، ہم نے نہیں کبھی نہیں کہا کہ ہمارے کیسز ختم کریں، این آر او کی ضرورت تو حکومت کو ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نے اپنے وزرا کو این آر او دیا۔ ان کاکہنا تھا کہ نیب کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتاہے، یہ ایسا قانون ہے جس میں انصاف نہیں ، اگر آپ بھگت سکتے ہیں تو پھر رہنے دیں،کرپشن پکڑنے کےلیے بہت سے ادارے ہیں نیب کو ختم کردینا چاہیے
