نوشکی ، گوادر میں باڑلگانے کیخلاف بی این پی کی احتجاجی ریلی

نوشکی ، گوادر میں باڑلگانے کیخلاف بی این پی کی احتجاجی ریلی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی نامہ نگار بی این پی کےزیراہتمام مرکزی کال پرگوادرشہرمیں باڑلگانے کےخلاف ضلعی سیکٹریٹ سےضلعی صدرمیرعطاء اللہ مینگل کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی, ریلی مختلف شاہراہوں سےہوتےہوئے پریس کلب کےسامنےاحتجاجی جسلےکی شکل اختیار کرگئی۔ مظاہرے سےضلعی صدرمیرعطاء اللہ مینگل،سی سی ممبرمیرخورشیدجمالدینی،سابق ضلعی صدرنزیربلوچ،بی ایس اورہنماء الیاس بلوچ، میرپسندخان ماندائی ویگرنےخطاب کرتےہوئے کہاکہ وفاقی حکومت گوادرشہرکوباڑلگاکرمقامی بلوچوں کواقلیت میں تبدیل کرنے کی سازشوں میں لگی ہوئی ہےجس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی، گوادر بلوچستان کا شہ رگ ہے جسے کسی صورت بلوچ قوم کٹنے نہیں دیگی، انھوں نے کہا کہ گزشتہ 70سالوں سےبلوچوں کےساحل وسائل کولوٹنے کے لئےبلوچوں کےخلاف مختلف حربے استعمال کئے جاتے رہے ہیں،نوجوانوں کولاپتہ کرکے عقوبت خانوں میں بندکنا،مسخ شدہ لاشیں پھینکنا ان تمام سازشوں کے باوجود بلوچ اپنی قومی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے،بلوچستان میں اب تک کئی فوجی آپریشن کئے جاچکےہیں انھوں نے کہاوفاق پنجاپی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لئے بلوچستان کےجزائرکووفاق کےنام پرچھینا چاہتی ہے، بلوچستان کو تقسیم کرنے کے لئے شمالی و جنوبی کاسازش کرکے ہماری طاقت اور سرزمین کوتقسم کرنے کی سازش کی جارہی ہےجسے کسی صورت بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کےساتھ ملکر کامیاب نہیں ہونےدیگی انھوں نے کہاکہ موجودہ وزیراعلی بلوچستان ان کے اپنے بنائے ہوئے ہیں مگراسےبھی گوادر کے چاروں اطراف باڑلگانے کےحوالے سے اعتماد میں نہ لے کر بائی پاس کیا گیا،انھوں نے کہاگورنمنٹ کےپاس گوادر کے باسیوں کے لئےپینے کے پانی کیلئے فنڈز نہیں مگرگوادرکوباڑلگانے کیلئے فنڈز ہیں،انھوں نے کہا کہ قدرت نے بلوچستان کوساحل اور وسائل سے مالامال کیا ہےجس پرنہ صرف وفاق وپنجاب کانظرہے بلکہ پوری دنیاکےنظریں ہمارے ساحل اوروسائل پر لگیہوئی ہیں دشمن کےسازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ضروری ہے قائد بلوچستان سردار اختر مینگل کی قیادت میں متحد ہوکر دشمن کے منفی ہتکنڈوں کو ناکام بنایا جایا، بی این پی بلوچستان کو کسی صورت میں جنوبی و شمالی کےنام پر تقسیم ہونے نہیں دینگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!