اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان کی طبیعت ناساز ہو گئی جسے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب علیل رہنما سینیٹر مشاہد اللہ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے طبیعت ناسازی کے باعث اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہوں،قوم سے اپیل ہے کہ جلد صحت یابی کے لئے وہ اپنی دعاﺅں میں ضرور یاد کریں
