سبی : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ و پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم عمران نیازی کے مخالف نہیں بلکہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ کوئی باہر سے آکر یہ نہ بتائے کہ ہمارا وزیر فلاں ہو گا پاکستان کی عوام نے سلیکٹڈ اور سلیکٹر دونوں کو مسترد کردیا ہے پاکستان کی عوام موجودہ حکومت سے اکتا چکی ہے پی ڈی ایم کے جلسوں نے ثابت کردیا کہ حکمران اب ایوانوں میں بیٹھنے کا مینڈئٹ کھو چکے ہیں سپہ سالار پرےس کانفر نس کے ذریعے کہ ملک میں آئین اور قانون بالا دستی ہوگی پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگا اور داخلی و خارجی پالیسیاں بنانے کا اختیار صرف پارلیمنٹ ہوگا تو آج ہی پی ڈی اےم کو تحلےل کردےں گے ان خےالات کا اظہار نے پبلک پارک سبی مےں پی ڈی اےم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کےاجلسے سے سابق صوبائی وزےر عبدالرحیم زیارتوال، نصراللہ زیرے ،پشتونخوامےپ کے سےد نور احمد شاہ، پاکستان مسلم لےگ ن کے صوبائی رہنما مےر اصغر مری، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی غلام رسول سیلاچی،،بی این پی مینگل کے یعقوب بلوچ،نیشنل پارٹی کے میر اسلم گشکوری اور جمعیت علماءاسلام کے ضلعی امیر مولانا ادریس ،اےڈووکےٹ عناےت اللہ مرغزانی، فقےر محمد مرغزانی، اور دےگر نے بھی خطاب کیااس موقع پر پشتونخواملی عوامی پارٹی جےکب آباد کے صدر لالا عزےزاللہ مرغزانی، مسلم لےگ کے صدر منےر احمد بگٹی ،سردار شفےق احمد خان، سردار بختےار خان باروزئی، ملک غلام سرو ر مرغزانی، ملک عبدالغفور دہپال ، ودےگر بھی موجودتھے پی ڈی اےم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ و پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان مزےد تجربوں اور سلےکٹڈ حکمرانوں کا متحمل نہےں ہوسکتا ہے موجودہ حکمرانوں نے ملک کو معاشی و اقتصادی لحاظ سے دو لخت کردےا ہے عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بےروزگاری کی وجہ سے چےخ رہے ہےں جبکہ سلےکٹڈ حکمران عوام کو تسلےاں دےکر کہتے ہےں کہ گھبرانا نہےں ہے وزےراعظم عمران خان نےازی نے اپنی غلطےوں اور نااہلےوں کا خود اعتراف کرچکے ہےں لےکن ا س کے باوجود سلےکٹر خاموش تماشائی بنے بےٹھے ہےں آج اگر سپہ سالار پاکستان مےڈےا کے سا منے آکر ہمےں ےہ ےقےن دلائےں کہ ملک مےں آئےن و قانون کی بالادستی ہوگی پارلےمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگا اور خارجہ و داخلہ پالےسےوں سمےت عوام کی قسمت کا فےصلہ پارلےمنٹ ہی کرے گی انہوں نے مزےد کہا کہ اگر جرنےلوں کو سےاست کا اتنا شوق ہے تو وہ وردی اتار کر سےاسی اکھاڑے مےں آئےں اور عوام سے ووٹ مانگ کر دےکھےں کہ ووٹ مانگنا اور سےاست کرنا کتنا مشکل اور دشوار کام ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کے ساتھ اس ملک مےں حقوق مانگنے والوں کو دےوار سے لگاےا جاتا ہے اور غداری کے القابات سے نواز کر انہےں راستے سے ہٹاےا جاتاہے اس ملک مےں ذوالفقار علی بھٹو ہوں ےا سردار عطاءاللہ مےنگل کا بےٹا شہےد اسد مےنگل ہو ےا پھر نواب اکبر خان بگٹی ہوں انہےں حقوق مانگنے کی پاداش مےں راستے سے ہٹاےا جاتا ہے جو افسوس ناک امر ہے بلوچستان سرزمےن پشتون اور بلوچ غےور عوام کی مشترکہ سرزمےن ہے لےکن اس سرزمےن مےں رہنے والے پشتون ہوں ےا بلوچ دونوں کسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہےں جبکہ صوبے وسائل لوٹ کر دےگر صوبوں کو نوازے جارہے ہےں سوئی گےس بلوچستان سے نکل رہی ہے لےکن آج بھی بلوچستان کی مائےں بےٹےاں قدرتی اےندھن کی بجائے مصنوعی اےندھن استعمال کرنے پر مجبور ہےں ہمارے وسائل اور ہماری قسمت پر اژدھا اور بڑے بڑے سانپ براجمان ہےں پی ڈی اےم بنانے کا مقصد ان سانپوں اور اژدھوں کو اپنے وسائل سے ہٹانا ہے اور ملک مےں آئےن و قانون کی بالادستی کو قائم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی اےم کے دھرنوں جلسوں اور لانگ مارچ کے بعد بھی سلےکٹڈ حکمران گھرنہےں گئے تو ڈنڈا ٹھانے پر مجبور ہوجائےں گے پی ڈی اےم کے خلاف تمام سماج دشمن عناصر کو استعمال کےا جارہا ہے ڈاکو اسمگلر قاتل اور بدمعاشوں کو پی ڈی اےم کا راستہ روکنے کےلئے اسلحہ دے کر کھلا چھوڑدےا گےا ہے انہوں نے کہا کہ اےسے حالات مےں ہمےں کہا جارہا ہے کہ حق مت مانگو ورنہ تمہےں ماردےا جائے گا خدا کےلئے ہمےں مت مارو ورنہ سب کچھ برباد ہوجائےگا ہم اس ملک کے وفا دار ہےں اور اس ملک کے آئےن اور قانون کے دائرے مےں رہتے ہوئے اس مےں رہنا چاہتے ہےں لےکن حکمرانوں کی غلط پالےسےوں کی وجہ سے اس ملک کو اےک ٹی بی جےسا مرض لاحق ہوچکا ہے جو اب پی ڈی اےم کی شکل مےں علاج چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پچاس سالوں سے افغانستان مےں خون بہہ رہا ہے جس پر مسلم امہ کی خاموشی معنی خےز نظر آتی ہے افغانستان میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان سمیت مسلم ممالک اپناکردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ہم عمران نیازی کے مخالف نہیں بلکہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ کوئی باہر سے آکر یہ نہ بتاے کہ ہمارا وزیر فلاں ہو گا۔
