جس طرح مشرف کو نکالا تھا اسی طرح عمران کو بھی نکال سکتے ہیں ، آصف زرداری

جس طرح مشرف کو نکالا تھا اسی طرح عمران کو بھی نکال سکتے ہیں ، آصف زرداری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

گڑھی خدا بخش : پاکستان پیپلر پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سے پاکستان نہیں چل رہا، یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں، جس طرح مشرف کو نکالا تھا اسی طرح عمراں خان کو بھی نکال سکتے ہیں۔ گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے ویڈیو خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ‘آج سرخ سلام، پیپلزپارٹی کے شہیدوں، بی بی صاحبہ کا دن ہے لیکن ہمیں بتا گئیں کہ سایست کرتے رہو اورملک کے لیے لڑتے رہو اور ان کی سوچ پر چلتے ہوئے پاکستان کو اکٹھا رکھا، 18 ویں ترمیم دی، پختونخو اور بلوچوں کو ان کا حق دیا انہوں نے کہا کہ ‘ان سے پاکستان نہیں چل رہا ہے اور چلے گا بھی نہیں اور یہ پاکستان نہیں چلا سکتے،یہ ملک چلانے والے نہیں کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں، ملک چلانے کے لیے گر اور سوچ چاہیے جو ان کے پاس نہیں ہے’۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ‏ہمیں طریقہ بدلنا ہو گا جس طرح میں نے مشرف کو دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال دیا اسی طرح ہم عمران خان کو بھی نکال سکتے ہیں کچھ ہم سے بھی سیکھ لو ہم جیلیں بھر دینگے ہم جیل جانے سے نہیں ڈرتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!