کوئٹہ(خ ن )ڈپٹی ا سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اوروزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم رہنما اور رہبر تھے قائد کی قابلیت اور ذہانت دیکھ کر مخالفین بھی ہمنوا بن جاتے‘ بابائے قوم نے بہت محنت اور جراتمندانہ اقدام سے آزادی حاصل کی پاکستان قائداعظم کے تصور کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہے، عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہمیں متحد ہوکر قائداعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے قائداعظم کے پاکستان کو آگے بڑھانے کیلئے انکے ارشادات کو فراموش کردیا گیا ہے وزیر اعظم عمران خان قائد کے پاکستان کو عملی شکل دینے اور ریاست مدینہ کی تشکیل چاہتے ہیں موجودہ حکومت قائداعظم کے آصولوں پر کاربند ہیں عمران خان نے سارے صوابدیدی فنڈز ختم کردیئے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان فورم آف انوائرمنٹل جرنلسٹس‘پاکستان یوتھ پیس موومنٹ اور بلوچستان رولر سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام قائد اعظم کا پاکستان‘سیاسی اور منتخب نمائندوں کے ذمہ داریوں کے حوالے سے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘سیمینار سے سنیئر اینکر سجاد بخاری‘بلوچستان فورم آف انوائرمنٹل جرنلسٹس کے صدر ظاہر خان ناصر‘ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ثناءاللہ اچکزئی‘ پاکستان یوتھ پیس موومنٹ ڈائریکٹر سید صداحسین اور دیگرنے بھی خطاب کیا‘تقریب میں بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو نادر گل بڑیچ‘ سابق صوبائی وزیر میر عاصم کردگیلو‘ارباب ناصر حیدر کاسی بھی موجود تھے‘ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاکہ قائداعظم کے پاکستان کو آگے بڑھانے کیلئے انکے ارشادات کو فراموش کردیا گیا ہے وزیر اعظم عمران خان قائد کے پاکستان کو عملی شکل دینے اور ریاست مدینہ کی تشکیل چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قائداعظم کے آصولوں پر کاربند ہیں عمران خان ن سارے صوابدیدی فنڈز ختم کردیئے۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ عمران خان کو تیس ہزار ارب قرض میں ڈوبا ملک ملا ہے۔حکومت نے کورونا میں بہتری حکمت عملی اپنائی ہے پاکستان کی برآمدات بڑھتی جا رہی ہے اس سلسلے میں حکومت کی مثبت پالسیوں کے ثمرات سامنے آرہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے سی پیک کے مغربی روٹ کو ترجیح دی ہے کوئٹہ گوادر اور سی پیک سڑکوں پر کام کا آغاز کیا بلوچستان کے نو پسماندہ ترین اضلاع کیلئے چھ سو ارب کا پیکج دیاجنوبی بلوچستان کے بعد شمالی بلوچستان کو بھی پیکج دیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چمن سے کراچی تک ساڑھے آٹھ کلومیٹر سڑک کو دورویہ کررہی ہے۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ دہشتگردوں نے کچھ سال پہلے زیارت ریذڈینسی کو بموں سے اڑا دی میں بتانا چاہتا ہوں کہ بابائے قوم ورثہ تو اڑا دوگے لیکن قائد اعظم کے اصولوں کو دل سے نہیں نکال سکتے ہو انھوں نے کہا کہ پسماندگی اور دیگر نعرے دینے والے شرپسندوں کے عزائم پورے نہیں ہونگے کوئٹہ میں کینسر ہسپتال۔لمز یونیورسٹی سمیت تمام وعدے حکومت پورے کررہی ہے قاسم سوری نے کہا پاکستان نظرئے پر بنے والا ملک ہے اسرائیل کو کھبی تسلیم نہیں کرے گاحکومت عدالتی۔معاشی اور تعلیمی انصاف کے وعدے پورے کرریے ہیں انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے تنہا مینار پاکستان گراونڈ کو بھر دیا تھا پی ڈی ایم کو اسی جگہ عوام نے جلسے میں شرکت نہ کرکے مسترد کردیا ماضی کے حکمرانوں کو صرف اپنے بچوں کا خیال تھا اسی وجہ سے آج اقتدار سے باہر ہیں اور سازشوں میں لگے ہیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے پارلیمانی علی محمد خان نے کہاکہ کاش قائد کے بعد ہمیں کوئی اچھا رہنما ملتا تو آج یہ ملک بہت ترقی یافتہ ممالک میں شمار کیا جاتا۔انھوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ناممکن سالمیت، مثالی کردار، بے لوث عقیدت اور مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کے مقصد کے لیے خوب جدو جہد کی۔انھوں نے کہا کہ قائداعظم بیسویں صدی کے عظیم اور دوراندیش قائدین میں شامل ہیں اور انہوں نے پوری دنیا میں لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہیاس عظیم رہنما نے براعظم کا جغرافیہ بدلا اور ہمیں پاکستان عطا کیا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے برصغیرکے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا، پاکستان قائداعظم کے تصور کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہے، عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہمیں متحد ہوکر قائداعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان اور امت مسلمہ کے سب سے بڑا دشمن اسرائیل اسکے بھارت ہے عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے بلکہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لئے بھرپور کوشش کریں گے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن سن لے کہ تحریک انصاف یہودی نہیں اسلام پسند جماعت ہے جو مظلوم عوام کی حمایت اور ظالم کیخلاف جدوجہد کررہے ہیں پاکستان کے عوام مضبوطی سے امت مسلمہ کے ساتھ ملکر رسی کو مضبوط کریں اور کفری قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے جدوجہد کریں پاکستان اور بلوچستان لاز و ملزم ہے اور بلوچستان کے بزرگوں نے پاکستان بنانے کے لئے ہمیشہ کردار اداکیا اگر چہ بلوچستان کے چند لوگوں نے بلوچستان کو پاکستان میں شامل کرنے کی مخالفت کی لیکن اکثریت نے پہلے بھی پاکستان کا ساتھ دیا اور آج بھی پاکستان کا ساتھ ہے بلوچستان کے بلوچ اورپشتون سے درخواست کرتاہوں کہ وہ قائد اعظم کے وژن کو آگے لے جانے کے لئے قائد اعظم کے فرمان کو سمجھ لے انہوں نے کہاکہ قائد اعظم نے ہمیں یہ سبق دیا کہ ہم اپنے آقائے دو جہاں حضرت محمدﷺ کے بتائے ہوئے راستے کے مطابق زندگی گزار سکیں مظلوموں کے ساتھ اورظالم سے بغاوت کریں بے سہارا لوگوں کے آواز بن کر ان کو انصاف دلانے کیلئے جدوجہد کو تیز کریں اس موقع پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔






