لاہور : شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے شوہر کے ہمراہ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ پاکستان کے کئی مقبول ترین ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی عتیقہ اوڈھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میاں بیوی کے حسین اور مضبوط رشتے کی عکاسی کرتی نظر آرہی ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’اُنہوں نے یہ دن اپنے شوہر کے ساتھ ساحلِ سمندر پر گُزارا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ ’حسین موسم اور شوہر کی وجہ سے اُن کا دن کافی خوشگوار ثابت ہوا۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ CoupleGoals کا بھی استعمال کیا۔
