آئندہ کا لائحہ عمل ، مولانا فضل الرحمان نے یکم جنوری کو اجلاس طلب کرلیا

آئندہ کا لائحہ عمل ، مولانا فضل الرحمان نے یکم جنوری کو اجلاس طلب کرلیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور: ملک کے سیاسی منظرے نامے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے یکم جنوری کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیل کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے یہ سربراہی اجلاس مریم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ہوگا۔ اس اہم اجلاس کا وقت یکم جنوری دوپہر ایک بجے رکھا گیا ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف سمیت اہم قائدین شرکت کرینگے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان میاں افتخار حسین کی جانب سے جاری بیان میں اجلاس کے ایجنڈے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں حکومت کیخلاف آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کریں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!