سینیٹر کلثوم پروین کی خالی نشست پر الیکشن التوا کی استدعا مسترد

سینیٹر کلثوم پروین کی خالی نشست پر الیکشن التوا کی استدعا مسترد

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹر کلثوم پروین کی خالی نشست پر الیکشن ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ کلثوم پروین کی نشت پر الیکشن موخر کرنے کی درخواست اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کی تھی۔ اسپیکر بلوچستان کی الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست کی توثیق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کی تھی۔ ترجمان کے مطابق ای سی پی نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن ملتوی کرنے کی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی استدعا نامنظور کردی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ای سی پی نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن پہلے سے دیے گئے شیڈول کے مطابق کرانے کا اعادہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!