سیاست غیور پشتون افغان ملت کو ہر حال میں کرنی ہوگی‘ مشر محمود خان اچکزئی

سیاست غیور پشتون افغان ملت کو ہر حال میں کرنی ہوگی‘ مشر محمود خان اچکزئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

جیکب آباد(پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محترم مشر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سیا ست غیور پشتون افغان ملت کو ہر حال میںکرنی ہوگی ماضی میں سیا ست نہ کرنے کی سزامیں ہم بھاری قیمت ادا کرچکے ہیں ، پشتون افغان عوام پر امن اور ایک محنتی قوم ہے ، تاریخ گواہ ہے کہ پشتون افغان عوام نے اپنی وطن کا دفاع بہادری کے ساتھ کیا اور آج بھی کرتی آرہی ہے ،ہمارے وطن کی نعمتوں پر پہلا حق ہمارے بچوں کا ہے ،گھربھی بے انصافی سے نہیں چل سکتاآپ ملک چلارہے ہو ، ظالم کی مخالفت اور مظلوم کا ساتھی ہو پشتونخوامیپ کاوطیرہ ہے اور آئندہ بھی پارٹی یہی راہ اپنائیگی ، پشتون نہ ہی وحشی، نہ دہشتگرد اور نہ ہی منشیات فروش ہے بلکہ ایک مہذب پر امن اور باشعور قوم ہے ایسے نام اور الزامات لگانے والے ہماری پرافتخار تاریخ کا مطالعہ کرلیں، دنیاایک گلوبل ویلج ہے جس میں ہر کسی کے مذہب، زبان ، ثقافت اور عزت وناموس کا احترام ایک دوسرے پر لازم ہے، تاریخی طور پر اموسے اباسین تک یہ سرزمین ہمیں کسی نے خیرات ، زکواة میں نہیں دی،امو سے اباسین تک اس سرزمین پر پشتونوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے پشتون بڑے بھائی کی طرح سب کو ساتھ لےکر چلیں،قوم اور زبان کی اہمیت اس لئے بھی ہے کہ چاروں آسمانی کتابیں الگ الگ زبانوں میںپیغمبروں کیلئے بھیجی گئی ہے، 300سال سے ہماری قوم پر جنگ مسلط ہے اور آج بھی خون بہایا جارہا ہے ،افغانستان میں جنگ تاحال جاری رکھنا دراصل ہماری نسل کشی کے مترادف ہے، اصل جنگ ہمارے سرزمین پر قدرت کی نعمتوں پر قبضہ کرنا ہے،ہرقوم کی قسمت دراصل ان کی قدرتی نعمتیں اور وسائل ہےں،جو قومیں اپنے وطن کا دفاع کرتی ہیں اس کی نعمتیں ان کی قسمت ہوتی ہے، دوسری جنگ عظیم کے بعد تمام دنیا نے جرمنی اور جاپان کو پابند کیا کہ وہ فوجیں اور اسلحہ نہیں بنائیں گے اور ان دونوں ملکوں نے علم وہنر کو اپنایا جن کا شمار آج ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے، پشتون ملت کا معمولی باتوں پر ایک دوسرے کے خلاف ہوجانادشمنیوں کاجاری رہنے سے بہتر ہے کہ صبر اور برداشت کا مظاہرہ کریں،پشتونوں کو اتفاق ، امن ، ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنا ہوگا اور یہی راہ ہر قسم کے حالات سے نجات کےلئے مثبت ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جیکب آباد کے کلی نور محمد خان پٹھان میں حاجی عبدالواحد خان بڑیچ کی رہائش گاہ پر پروقار استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے پشتونخوامیپ ضلع جیکب آباد کے سیکرٹری میر عزیز اللہ خان مرغزانی ، سیف الدین افغان و دیگر نے بھی خطاب کیا اس میں پر مرکزی وصوبائی سےکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، ایم پی اے نصراللہ خان زیرے سمیت دیگر بھی موجود تھے مشر محمود خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ کی پیدائش سے قبل تاریخی طور پر امو سے اباسین تک افغان پشتون ملت آباد تھی اور ہمارے غیور عوام نے بڑی بہادری اور ہمت کے ساتھ اپنے وطن کا دفاع کیا ہے یہ تاریخ کی کتابیں بتاتی ہیں۔ علامہ اقبال کا شعر ہے کہ ” ایک ہو مسلم حرم کی پاسبانی کےلئے ۔نیل کی ساحل سے لےکرتابخا کے کاشغر “ ۔تمام مسلم دنیا مختلف استعماری ممالک کے قبضے میں آگئی یہاں تک کے مکہ ، مدینہ شریف ، بیت المقدس کی سرزمین پر بھی قبضہ جمایا گیا جبکہ دنیا میں اٹک سے لےکر اباسین تک واحد پشتون افغان تھے جنہوں نے بہادری کے ساتھ اپنی سرزمین کا دفاع کیا ۔ حالانکہ فرنگیوں کے ساتھ سکھ، راجپوت جو بہت جنگی تھے حتی کہ بہت سے مسلمان بھی شامل تھے جو روزہ رکھتے نماز پڑھتے لیکن ان کا کام صرف یہ تھا کہ وہ پشتون افغان وطن کو فرنگیوں کا غلام بنائیں اور یہ جنگ تقریباً70سال جاری رہی اور پشتون افغان عوام نے انتہائی بہادری کے ساتھ اپنے وطن کا دفاع کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!