جے یو آئی سے نکالے گئے سینئر رہنماؤں کا اہم اجلاس، آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت

جے یو آئی سے نکالے گئے سینئر رہنماؤں کا اہم اجلاس، آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: جے یو آئی سے نکالے گئے سینئر رہنماؤں کا اسلام آباد میں اہم اجلاس جاری ہے، جس میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف صف بندی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں جے یو آئی کے ناراض رہنماء شریک ہیں۔ حافظ حسین احمد بر وقت کورونا ٹیسٹ نہ ہونے پر کوئٹہ سے فلائٹ لیکر اسلام آباد نہ پہنچ سکے۔ مولانا شیرانی، مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک و دیگر دیگر اجلاس میں شریک ہیں۔ جے یو آئی کے ناراض رہنماء شام 6 بجے پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!