پیپلز پارٹی کسی دباؤ میں آکر کچھ نہیں کر رہی، شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کسی دباؤ میں آکر کچھ نہیں کر رہی، شرجیل میمن

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

صوبائی اسمبلی میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026ء کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ آج اسمبلی میں ایم کیو ایم نے پرانی روایت کو برقرار رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کمیٹی میں بل کو سپورٹ کیا مگر اسمبلی میں آکر مخالفت کردی، حکومت چاہتی تو بل براہ راست بھی ایوان میں لایا جاسکتا تھا۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات سے بھاگ گئی، متحدہ جانتی ہے، ان کی عوام میں پذیرائی نہیں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 کی منظوری پر شور شرابا کیا، عوام میں متحدہ کی مقبولیت صفر ہے۔ وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کا اسمبلی میں رویہ منافقانہ تھا، پیپلز پارٹی کسی دباؤ میں آکر کچھ نہیں کررہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں لوکل گورنمنٹ کا نظام موجود ہے، پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کے تمام احکامات کو ہوا میں اڑادیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں میئر سب سے زیادہ بااختیار ہے، ایم کیو ایم شکست کے خوف کی وجہ سے الیکشن سے بھاگی تھی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی ایچ اے کے رہنے والے بھی کراچی کے شہری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے