تیل و ڈیزل کی بندش صوبے کے عوام سے ناانصافی ہے ،  میر دائود خان نوتیزئی

تیل و ڈیزل کی بندش صوبے کے عوام سے ناانصافی ہے ، میر دائود خان نوتیزئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین محمد بخش بلوچ سے صوبائی حکومت کی جانب سے تیل و ڈیزل کی بندش صوبے کے عوام سے ناانصافی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت بابائے چاغی پینل کے سرکردہ رہنماء و سابق ڈسٹرکٹ چئرمین میر داود خان نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا انہوں نے حکومت کی طرف سے ایرانی پٹرول و ڈیزل کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی بندش سے نہ صرف لاکھوں لوگ بے روزگار ہونگے بلکہ اس کے برے اثرات مرتب ہونگے اور لوگ بے روزگاری سے تنگ آکر کہیں منفی سرگرمیوں کی جانب راغب نہ ہوں ۔ کیونکہ بلوچستان کے لوگوں کا ذریعہ معاش اسی تیل کے کاروبار پر وابستہ ہے اگر اس کاروبار کو بھی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بند کرکے لوگوں کا معاشی قتل عام کیا جاتا ہیں تو لوگ نان شبینہ کا محتاج ہوکر رہ جائیں گے لوگوں کے گھروں کے چولہے بند ہونے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے بلوچستان میں نہ کوئی فیکٹری اور نہ کوئی ذریعہ معاش لوگوں نے اپنے گھروں کے سامان بیچ کر تیل کے کاروبار پر لگا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے ذریعہ معاش بنایا مگر ملک کے حکمرانوں کو یہ بھی راس نہیں آئی اور انہوں نے غریب عوام کے منہ سے یہ نوالہ بھی چھین لیا تیل کی بندش کے پابندی پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے اور اس غریب کش اقدامات کے خلاف سخت سے سخت احتجاج سے گریز نہیں کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ نااہل صوبائی و وفاقی حکومت پر عائد ہوگی۔ اس لیئے ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کے کاروبار پر پابندی عائد کرنے کی فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!