اسلام آباد: گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناسےمزید53افرادانتقال کرگئے، جبکہ مزید 2ہزار272نئےکیسز بھی سامنے آ گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد4لاکھ86ہزار634 ہوگئی،سندھ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 17ہزار 636ہوگئی جبکہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 40ہزار 188ہو گئی،خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد59ہزار255، ،اسلام آباد میں 38 ہزار 146اور بلوچستان میں 18 ہزار 181 ،گلگت بلتستان 4 ہزار 866 ہے جبکہ آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 8 ہزار 325ہے۔ تاہم ملک میں کوروناایکٹو کیسز کی تعداد35ہزار 663ہوگئی۔ اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں میں کورونا سےمزید53افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سےانتقال کرنیوالوں کی تعداد10ہزار311ہوگئی ، کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 109 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 594، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 672، اسلام آباد میں 424، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 185 اور آزاد کشمیر میں 226 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 1686 افراد کوروناوائرس کو شکست دے چکے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد4 لاکھ 40 ہزار 660 ہوگئی ، ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 ہزار 392ٹیسٹ کئےگئے، جبکہ اب تک 68 لاکھ 19 ہزار699ٹیسٹ ہوچکےہیں.






