اسلام آباد سے ایڈووکیٹ حماد سعید کو گھر سے اغوا کر لیا گیا

اسلام آباد سے ایڈووکیٹ حماد سعید کو گھر سے اغوا کر لیا گیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: تھانہ ترنول کے علاقے جی 16 تھری سے ایڈووکیٹ حماد سعید ڈار کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا۔ ایڈووکیٹ حماد سعید ڈار کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق وکیل کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر اغوا کیا۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے حماد سعید ڈار کے اغوا کے خلاف عدالتی کارروائی کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد بار اعلامیے کے مطابق وکلا 4 جنوری کو عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اسلام آباد پولیس سے مغوی کو جلد بازیاب کرانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!