کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے مچھ میں ہزارہ قوم کے فرزندوں کے ساتھ ہونے والے دلخراش ‘ انسانیت سوز واقعے کی شدید الفاظ مذمت میں کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی نے آمر ہویا سول حکمران ہر دور میں ایسے دلخراش واقعات کی مذمت کی بے گناہوں کی قیمتی جانیں اہمیت کی حامل ہیں ایسے واقعہ کے رونما ہونا حکمرانوں اور قانون کرنے والے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے اربوں روپے امن و امان کے نام پر خرچ کئے جا رہے ہیں مگر اس کے باوجود بھی عوام کے جان و مال کا تحفظ حاصل نہیں انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔






