مچھ واقعہ سفاکانہ دہشت گردی کے مترادف عمل ہے‘ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ‘ آغا حسن بلوچ

مچھ واقعہ سفاکانہ دہشت گردی کے مترادف عمل ہے‘ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ‘ آغا حسن بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ نے مشترکہ بیان میں مچھ میں ہزارہ قوم کے فرزندوں کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ انسانیت سوز ہے مزدوروں کو بے دردی کے ساتھ قتل و غارت گری کا نشانہ گیا ایسے واقعات سفاکانہ دہشت گردی کے مترادف عمل ہے بلوچستان نیشنل پارٹی اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اس واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ہزارہ قوم کے فرزندوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!