تفتان(آصف بلوچ) پاک ایرن سرحدی حکام کی راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر میں ملاقات دو طرفہ سرحدی امور پر بات چیت تفصیلات کیمطابق اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی کی سربرائی میں 4 رکنی وفد کا راہداری گیٹ کے مقام پر ایرانی حکام سے ملاقات۔ پاکستانی وفد میں اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی، تفتان رائفلز 109 ونگ کے کیپٹن عامر، نائب رسالدار میر الہی بخش نوتیزئی اور ایاز خان شامل تھے جبکہ ایرانی دو رکنی وفد میں مرزبان گریڈ 2 محمد قاسم پیری، نمائندہ مرزبان محمد رضا سہرابی شامل تھے۔ ملاقات میں زیروپوائنٹ گیٹ کی بندش اور دیگر بارڈر امور پر بات چیت کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے ڈی سی چاغی کی جانب سے ایرانی مرزبان2 کو زیروپوائنٹ گیٹ کی بندش سے متعلق لکھے گئے کئی خطوط کے بارے میں بھی بات کی گئی تاہم ان خطوط کا تاحال سے کوئی تسلی بخش جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ ایرانی مرزبان2 کے مطابق زیروپوائنٹ کی بندش کے معاملے پر اعلی حکام سے رابطہ کرکے اگلی میٹنگ میں جواب دیا جائیگا۔
