نوکنڈی ، بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری

نوکنڈی ، بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوکنڈی(نامہ نگار)بلوچستان عوامی پارٹی نوکنڈی کے نومنتخب کابینہ سے ضلعی صدر اسفندیار یار محمدزئی نے حلف لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق خان سنجرانی ہاوس کلی خان محمد عمر خان میں حلف برداری کی ایک پروکار تقریب منعقد ہوئی تقریب میں بی اے پی کے ضلعی قائدین، عہدیداران، و پارٹی رہنماوں کے علاوعہ تحصیل نوکنڈی کے پارٹی ورکرز سینئر رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیا تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا بعد ازہ تحصیل نوکنڈی کے نومنتخب کابینہ سے ضلعی صدر بی اے پی اسفندیار یار محمدزئی نے حلف لیا تقریب سے اسفند یار یار محمد زئی ،ضلعی جنرل سیکرٹری صدر الدین عینی سنجرانی،تحصیل جنرل سیکرٹری بلال شہزاد برہانزئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا تحصیل کابینہ کے عہدیداروں پر بھاری زمہداری عائد ہوتی ہیں پارٹی کو تحصیل میں فعال بنانے کے لیئے دن رات محنت کرنا ہوگا اور پارٹی کے منشور کو گھر گھر تک پہنچائے اور تمام کارکنان کو پارٹی پالیسی کے مطابق ساتھ لیکر چلیں مقررین کا کہنا تھا بی اے پی اس وقت میر اعجاز خان سنجرانی کی انتھک کوششوں اور پارٹی رہنماوں کے مخلصی کی بدولت چاغی سمیت پورے رخشان ڈویژن میں ایک مضبوط جماعت کی شکل میں ابھر کر سامنے آرہی ہے آج ہمارے ضلع کے تمام تحصیلوں میں کابینہ الحمد مکمل ہوگئے ہیں اور ہم سب پر یہ زمہداری عائد ہوتی ہے کہ ضلع بھر میں یونٹ سطح تک پارٹی کو فعال بنانا ہے اس موقع پر دالبندین ،اور چاغی بھر سے پارٹی رہنماوں حاجی عبد الصمد، سردار احمد بخش سنجرانی،حاجی یعقوب نوتیزئی, سردار بیبرگ مینگل, ڈاکٹر حامد گل یوسفزئی ملک مقصود، عبد الباری بوبگزئی،محبوب سنجرانی،حاجی محمد فاروق یار محمد زئی ،ذاکر سمیر، سمیع الحق ودیگر اس تقریب میں شریک تھے تقریب حلف برداری میں بڑی تعداد میں بی اے پی تحصیل نوکنڈی کے کارکنان شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!