ژوب:صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و ماحولیات حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے بندوق کی نہیں قلم کی جنگ ہے اپنی تقدیر ہم خود تبدیل کرینگے ان خیالات کاا نہوں نے محکمہ تعلیم میں ٹیچنگ اسٹاف کے لئے ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے کامیاب ہونے والے 164 مرد و خواتین امیدواروں میں تقرری کے حکم نامے تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈپٹی کمشنر شھہک بلوچ سردار ناصر خان ناصر اور جی ٹی اے کے صدر حافظ محمد عثمان اور فضل الرحمن نے بھی خطاب کیا صوبائی وزیر حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ اساتذہ کا ایک مقدس اور پیغمبرانہ پیشہ ہے انہوں نے اساتذہ کو تعنیاتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر اساتذہ کی تعنیاتی خوش آئند اقدام ہے اساتذہ ملک و قوم کے معمار ہے اس پسماندہ اور غریب صوبے کے بچوں کا مستقبل اساتذہ سے وابسطہ ہے انہوں نے کہا کہ پہاڑوں پر جانے سے مسائل و مشکلات حل نہیں ہوتے بندوق کا نہیں قلم کی جنگ ہے مسائل و مشکلات کا حل علم حاصل کرنے میں ہی مضمر ہے قومیں دنیا پر علم کے بل بوتے پر حکمرانی کر رہی ہے اپنی تقدیر ہم خود ہی تبدیل کرینگے اسی لئے شعبہ تعلیم اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ژوب کالج تباہ و برباد ہو گیا ہے ژوب اور شیرانی دونوں اضلاع کے طلبا ژوب کالج میں زیر تعلیم ہے شیرانی کالج میں تعنیات ڈیوٹی نہ کرنے والے چند اساتذہ کا ژوب کالج تبادلہ کرایا اگر اساتذہ نے احکامات پر عمل نہ کیا تو انکے خلاف ہر ممکن کاروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کرونگا بوائز کالج کو حقیقی معنوں میں کالج بنانے کا عزم کر رکھا ہے کالج میں ڈیجیٹل لائیبریری اور گرانڈ بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے والدین پیٹ کاٹ کر بچوں کو باہر پڑھانے کے لئے بھیجتے ہیں مگر افسوس طلبا پڑھنے کی بجائے جھگڑوں اور مقدمات میں ملوث رہتے ہیں گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کو ایک مثالی سکول بنا ئینگے جس میں کوالٹی ایجوکیشن اور دو شفٹ ہوگی ژوب کے لئے 50 پرائمری سکول دینے کی ڈیمانڈ کی ہے وزیر اعظم عمران خان نے پشتون اضلاع کو بھی خطیر فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی ہے وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کی مد میں حاصل ہونے والی 64 ارب روپے میں نظر انداز کرنے پر ساتھیوں سمیت وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا جس پراس بارہم ساتھیوں کے اضلاع کو26 ارب روپے ملے ہیں انشا اللہ سیٹ انتخابات کے بعد عوام کو ایک اور خوشخبری دینگے انہوں نے کہا کہ کامیابی و خوشحالی کی حصول اجتماعی سوچ سے وابسطہ ہے انتخابات سے قبل بھی اجتماعی نوعیت کے منصوبوں کی بات کی تھی عوام کو ایک ایک پائی کا حساب دینے کو تیار ہوں 70 سال میں پہلی بار منصوبوں کی معیاری تعمیر کو یقینی بنایا ہے سڑکوں اور نالیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کو کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔






