اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ٓصف علی زرداری فوری طور پر عمران خان کے استعفے کے حق میں نہیں اور ان کی راولپنڈی مارچ یسے عزائم پر رائے مختلف ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو نواز شریف کو واپس آنا ہو گا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے بیانات پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماوں قمرالزمان کائرہ ، چوہدری منظور ، نوید قمر ، اور خورشید شاہ نے درخواست کی ہے کہ جماعت کے بیانیے کیخلاف بیانات نہ دیا کریں۔






