براڈ شیٹ کا دعویٰ سچا ہوتا تو عدالت رد نہ کرتی، حسین نواز

براڈ شیٹ کا دعویٰ سچا ہوتا تو عدالت رد نہ کرتی، حسین نواز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لندن:سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کے دعوے میں صداقت ہوتی تو لندن ہائی کورٹ اسے رد نہ کرتی۔براڈ شیٹ کے دعوے پر حسین نواز نے اپنے ردعمل میں کہا کہ براڈ شیٹ کا لندن ہائی کورٹ جانا سازش تھی، جس طرح پاکستان میں بھی سازشیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے معاملے کو پرکھ کر فیصلہ دیا کہ نیب اور براڈ شیٹ تنازع کا ایون فیلڈ فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہاکہ لندن ہائی کورٹ سے ہمارے خلاف فیصلہ آجاتا تو پی ٹی آئی حکومت نے واویلا مچا دینا تھا۔حسین نوز نے کہا کہ نیب نے ہمارے اثاثے تلاش کرتے ہوئے 6 کروڑ ڈالر گنوا دیئے، یہ رقم ایون فیلڈ کے فلیٹس کی مالیت سے بھی زائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!