خضدار ، بچے کو بد فعلی کے بعد جلا کر قتل کیا گیا: والدین

خضدار ، بچے کو بد فعلی کے بعد جلا کر قتل کیا گیا: والدین

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار میں 2 روز قبل 6 سالہ بچے کی موت کا معمہ حل نہ ہو سکا۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچے کو بد فعلی کے بعد جلا دیا گیا، جبکہ پولیس سرجن کے مطابق بچے سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے،موت حادثاتی ہوسکتی ہے۔ بچے کے جل کر جاں بحق ہونے کا واقعہ خضدار کے علاقے بلوچ آباد میں پیش آیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ امیر حمزہ کو خالی پلاٹ میں لے جا کر بد فعلی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر جلا دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچے کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے سرسری معائنہ کیا۔ والدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس اور ڈاکٹروں نے جو مؤقف اختیار کیا ہے وہ یک طرفہ ہے، معصوم بچے کا ناحق قتل ہوا۔ دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر جاوید کا کہنا ہے کہ بچے سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!