بارکھان ‘ سر ‘ مونچھ منڈوا نے کے واقعے میں ملوث 4ملزمان گرفتار

بارکھان ‘ سر ‘ مونچھ منڈوا نے کے واقعے میں ملوث 4ملزمان گرفتار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بارکھان : بلوچستان کے ضلع بارکھان میں شہری کے سر ، مونچھ اور بھوئیں منڈواکر منہ کالا کرنے کے واقعہ میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزمان کو تفتیش کے لئے لیویز تھانہ وٹاکری منتقل کردیاگیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان قربان علی مگسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں یار محمد،ولد ملک کٹو،فیض محمدولد ملک کٹو،ہاشم ولد داد خان اور رشید ولد سید محمد شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی کے مطابق ملزمان نے دو دن قبل ڈسپنسر سردار خان کلکانی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر،بال،مونچھ اور بھوئیں منڈوائی تھیں۔سردار خان کلکانی پر انسانیت سوز ظلم کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔جس پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 7/21درج کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تشدد کا شکار نوجوان بارکھان کے علاقے وٹاکری میں ڈسپنسر کے طور پر کام کرتا ہے۔ 18جنوری کو جب وہ ڈیوٹی پر موجود تھا تو کچھ لوگ اسے، مذکورہ علاقے کے مکان میں مریض کے علاج کے بہانے لے گئے، جہاں اسے پہلے شدید زد و کوب کیا گیا اور بعد میں اس کا چہرہ کالا کرکے اس کی ویڈیو بنائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!