شہید بانک کریمہ بلوچ کی آخری رسومات کی ادائیگی میں رکاوٹ ریاستی دہشت گردی ہے ‘ نو اب اسلم رئیسانی

شہید بانک کریمہ بلوچ کی آخری رسومات کی ادائیگی میں رکاوٹ ریاستی دہشت گردی ہے ‘ نو اب اسلم رئیسانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:چیف آف سراوان و سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ شہید بانک کریمہ بلوچ کی آخری رسومات کی ادائیگی میں ریاستی رکاوٹ پیدا کرنے کی پ±رزور مزمت کرتے ہیں، ہم مذہبی و بلوچی رسومات اَدا کرنے کا حق رکھتے ہیں، مسائل پیدا کرنے کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اسے ہم ریاستی دہشت گردی کہیں گے دوسری جانب انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان چین سے اویغور مسلمانوں کے انسانی حقوق پر بات کریں۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلامی رپبلک پاکستان جس کو اسلام کا قلعہ بھی کہتے ہیں اپنے بہت قریبی دوست چین سے ترک نسل اویغور مسلمانوں کا انسانی حقوق کے مسئلہ پر بات کرنی چاہیے اور اپنا مذہبی فریضہ ادا کرنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!