واشک(نامہ نگار) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان پچیس جنوری کو واشک کا ایک روزہ دورہ کرینگے دوہزار اٹھارہ کے انتخابات کے نتیجے میِں بننے والے حکومت کے اعلی عہددار وزیر اعلی بلوچستان جان کمال خان پہلی مرتبہ واشک کا دورہ کرینگے وزیر اعلی بلوچستان کے دورے کا اعلان ہوتے ہی واشک میں سالوں بعد شہر کی صفائی شروع کر دی گئی اور راستوں کو محکمہ بی اینڈ آر کی جانب چونا و دیگر کام شروع ہو گئی جو اس سے قبل نہیں کی گئی ہے اور محکمہ بی اینڈ آر کے ملازمین پہلی مرتبہ سڑکوں پر کام کرتے نظر آئے وزیر اعلی کی آمد کے تیاریوں کا یہ سلسلہ یہاں رکا نہیں بلکہ مہینوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر واشک سے غائب آفیسران و انکے عملہ نمودار ہونا شروع ہو گئی اور انکی دوڑیں لگ گئی اور راتوں رات واشک پہنچنا شروع ہو گئی جو وزیر اعلی کے دورے تک مہمان بنکر واپس لوٹینگے وزیر اعلی بلوچستان واشک میں مختلف اسکیمات کا دورے اور کچھ تیار ہونے والے اسکمیات کا افتتاع کرینگے واشک کے مقامی حلقوں کے مطابق وزیر اعلی کی آمد کے اعلان کے بعد شہریوں کو شہر کی صفائی دیکھنے اور آفیسران کی آمد دیکھنے کو مل رہی ہے
