ڈیرہ اسماعیل خان ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مزید3 خارجی دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مزید3 خارجی دہشتگرد ہلاک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ڈیرہ اسماعیل خان:خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کاررواﺅئیوں کے نتیجے میں مزید تین خارجی مارے گئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی میں 3 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو کمزور کرنے میں م¶ثر ثابت ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل تھے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے