ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ ، پیٹن اور ہیلیووارا نے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ ، پیٹن اور ہیلیووارا نے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

برطانیہ کے ہنری پیٹن اور فن لینڈ کے ہاری ہیلیووارا نے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ہفتے کو کھیلے گئے فائنل میں ٹاپ سیڈ جوڑی نے ایل سلواڈور کے مارسلو اریوالو اور کروشیا کے میٹے پاوچ کو مسلسل دو ٹائی بریک سیٹس میں 7-6 (7-4)، 7-6 (7-3) سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ یہ پیٹن اور ہیلیووارا کی جوڑی کا تیسرا گرینڈ سلیم ڈبلز ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل دونوں نے 2024 میں ومبلڈن اور گزشتہ سال آسٹریلین اوپن کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہنری پیٹن اور ہاری ہیلیووارا اوپن ایرا میں ومبلڈن مینز ڈبلز کے ایک سے زیادہ ٹائٹل جیتنے والی 11ویں جوڑی بن گئے ہیں جبکہ 2011 میں باب اور مائیک برائن کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!