وزیراعظم کی تاجروں اور سرمایہ کاروں کیلیے کاروبار میں آسانی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی تاجروں اور سرمایہ کاروں کیلیے کاروبار میں آسانی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار میں آسانی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ملک میں کاروبار کی آسانی کےلیے اقدامات پر جائزہ اجلاس وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار میں آسانی کے لیے حکومت کے پالیسی اقدامات اور آسان کاروبار ایکٹ 2025 کے نفاذ میں تیزی لائی جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کاروبار میں آسانی کے اقدامات کی افادیت اور نفاذ کی جانچ کے لیے بین الاقوامی اداروں سے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقامی و بیرونی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایات جاری کیں کہ کاروبار میں آسانی کے لیے پالیسی اقدامات کے نفاذ پر جامع رپورٹ مرتب کرکے جلد پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانی کے لیے قانون و پالیسی سازی پر وزرات قانون و انصاف، ایس آئی ایف سی، سرمایہ کاری بورڈ، وزارت کامرس، وزارت صنعت اور تمام متعلقہ اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ اس موقع پر اجلاس کو حکومتی اقدامات کے نفاذ پر جائرے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں کاروبار میں آسانی کے لیے مختلف ضوابط اور کاغذی کارروائیوں و منظوریوں کو کم کرنے کے حوالے سے 558 اصلاحات پر کام مکمل ہو چکا جس میں سے 71 پالیسی اقدامات کا نفاذ ہو چکا جبکہ 272 کے نفاذ پر کام تیزی سے جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!