کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر و ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نے شہید شاہنواز بھٹو کی 41 ویں برسی پر انہیں راج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید شاہنواز بھٹو کی زندگی جرات، استقامت، نظریاتی وابستگی اور ظلم و آمریت کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے ان کی شہادت نے یہ ثابت کیا کہ بھٹو خاندان نے ہمیشہ اصولوں، عوامی حقِ حکمرانی اور جمہوریت کی خاطر ہر قربانی دی ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک پیغام میں ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے کہا کہ آج بھی شہید شاہنواز بھٹو کی قربانی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہداءکے مشن کو ہر سطح پر آگے بڑھاتے رہیں گے اور عوام کے حقوق، آئین کی بالادستی اور مضبوط جمہوریت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے






