پاکستان کی فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے عہدے دار سعد ایدھی نے پولیس کو درخواست جمع کرائی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقع ایدھی ہوم میں ڈکیتی کی واردارت ہوئی ہے، جس میں 65 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے ہیں۔
سعد ایدھی کے مطابق لوٹی گئی رقم 200 ملازمین کی تنخواہ تھی۔ انھوں نے بتایا کہ رقم کے ایدھی فاؤنڈیشن فاؤنڈیشن پہنچنے کے کچھ ہی دیر میں تقسیم کا مرحلہ شروع کر دیا جاتا ہے۔ تاہم یہ رقم پہنچتے ہی سہ پہر تین، ساڑھے تین بجے کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد آئے اور 65 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ واردات میں کوئی موجودہ یا سابق ملازم ملوث ہو سکتا ہے کیوں کہ ’ڈاکو سیدھا اسی دفتر میں پہنچے جہاں رقم موجود ہوتی ہے۔






