دہشتگردی سے صوبے کا ہرطبقہ متاثر ہو رہا ہے ‘   نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

دہشتگردی سے صوبے کا ہرطبقہ متاثر ہو رہا ہے ‘ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خا ن رئیسانی نے کہا ہے کہ آٹھ کواگست پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے میں اس سرزمین کے تعلیم یافتہ سماج ، دانشور طبقہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ، دہشتگردی، غلط پالیسیوں اور نوآبادیاتی ذہنیت سے صوبے کا ہر طبقہ آج بھی متاثر ہے اس سے نجات کیلئے سرزمین کے لوگ علمی تحریک کا آغاز کریں۔ اپنے بیان میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا کہ آٹھ اگست بلوچستان میں ریاست کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے میں اس سرزمین کے تعلیم یافتہ سماج ، دانشور طبقہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اس قسم کے واقعات دہائیوں سے پیش آرہے ہیں ،دہشتگردی، غلط پالیسیوں اور نوآبادیاتی ذہنیت سے صوبے کا ہر طبقہ متاثر ہے ، انہوںنے کہاکہ آج بھی بلوچستان بدستور جبر ،ناانصافیوںاور دہشتگردی کا شکار ہے نعشیں گررہی ہیں، عام لوگ اس صورتحال سے نکلنے کیلئے باقاعدہ علمی تحریک کا آغاز کریں، انہوں نے وکلاءکے نام اپنے پیغام میں کہاکہ وکلاءحقیقی سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں یکجا ہوکراپنی صفوں میں اتحاد واتفاق کیساتھ اس سرزمین کے سیاسی جدوجہد کا حصہ بن کرمعاشر ے میں حصول انصاف کیلئے سرگرداں اپنے بھائیوں کا ساتھ دے کر سماج کو اس جبر و انصافی سے نجات دلائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے